خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جس کے بعد صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 4 ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں مجموعی تعداد 5 تک پہنچ گئی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل کے یونین کونسل خندر خانخیل میں 17 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ینگ ٹرینی ڈاکٹرز ہڑتال ختم کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں، میں خود ان کا کیس لڑوں گا، میاں خلیق الرحمان خٹک

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والا یہ چوتھا پولیو کیس ہے۔ اس سے قبل ضلع بنوں سے پولیو کے دو جبکہ شمالی وزیرستان سے ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 2026 میں اب تک ملک بھر سے پولیو کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں خیبرپختونخوا کے 4 اور سندھ کا ایک کیس شامل ہے۔

Scroll to Top