کون کرے گا عمران خان سے ملاقات ؟فہرست تیار ، شامل افر اد کے نام سامنے آگئے

عمران خان کا اینگزائٹی لیول 3+ قرار، میڈیکل بورڈ کی اہم سفارشات سامنے آگئیں

راولپنڈی:  اڈیالہ جیل میں 10 اگست کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے والے چار رکنی میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر فرقاد عالمگیر، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف شامل تھے۔

 میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق طبی معائنے کے دوران بانی پی ٹی آئی کا اینگزائٹی لیول تھری پلس (3+) قرار دیا گیا، جبکہ بورڈ نے بلڈ پریشر اور اینگزائٹی لیول کو کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ ایک گھنٹہ واک کرنے کی سفارش کی تھی۔

 رپورٹ میں یہ بھی سفارش کی گئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی کو فیملی سے ملاقات، اخبار، ٹی وی اور کتابیں فراہم کی جائیں، جبکہ میڈیکل بورڈ نے ان کی اہلیہ سے ملاقاتوں میں اضافے کی سفارش بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایزی پیسہ کو 40 ہزار روپے واپس کرنے کا حکم، پشاور صارف عدالت کا بڑا فیصلہ

 ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل بلایا گیا تھا۔ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کا نام بانی پی ٹی آئی کے علاج کے حوالے سے حالیہ مذاکراتی عمل میں بھی سامنے آیا ہے۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر نے بانی پی ٹی آئی کی بلڈ پریشر کی دوا بھی تبدیل کی تھی، جبکہ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کی اڈیالہ جیل آمد کے بارے میں پارٹی قیادت اور خاندان پہلے سے آگاہ تھا۔

 رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ وفاقی حکومت نے تشکیل دیا تھا۔

Scroll to Top