پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارشات پر پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 8 اکتوبر 2026 سے ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1.82 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 396.65 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

 دوسری جانب عوام کو تھوڑا ریلیف دیتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.91 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 394.94 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

 اعلامیے کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں اور دیگر اخراجات میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں یہ ردوبدل کیا گیا ہے۔

Scroll to Top