شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 اہم دہشتگرد کمانڈروں سمیت 9 خوارج ہلاک کردیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کیں، جن کے دوران 9 خوارج ہلاک ہوئے۔
ہلاک ہونے والے اہم دہشتگرد کمانڈروں میں خارجی خالد رضا، خارجی کامران، خارجی موسیٰ اور خارجی مفتوم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں پے در پے واقعات، کرک میں ایس ایچ او اور گنر شہید
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عزمِ استحکام ویژن کے تحت جاری کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں۔





