ایم پی اے عبدالسلام سے متعلق پی ٹی آئی کے دعووں کو لیک وائس نوٹس نے بے نقاب کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے واٹس ایپ گروپس کی مبینہ وائس ریکارڈنگز منظر عام آگئی ہیں جن میں سنا جاسکتاہے کہ رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ وہ خود روپوش ہوئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نےدعوی کیا ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی کو ان کے حجرے کے قریب کورغ چوک مردان سے اس وقت نامعلوم افراد نے اغوا کیا جب وہ اپنے گھر سے کچھ فاصلے پر موجود تھے اور تین فیلڈر گاڑیوں میں سوار نامعلوم نقاب پوش انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

 پی ٹی آئی کے اندرونی واٹس ایپ گروپس کی مبینہ وائس ریکارڈنگز منظرِ عام پر آنے کے بعد اس سرکاری دعوے کے برعکس حقائق سامنے آ رہے ہیں۔

وائرل وائس نوٹس میں کارکنان کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ عبدالسلام آفریدی کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ خود کو گرفتاری یا ممکنہ کارروائی سے بچانے کے لیے روپوش ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی پھر مہنگی: فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 11 پیسے کا اضافہ

ریکارڈنگز کے مطابق کارکنان نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں متوقع لانگ مارچ کے پیشِ نظر پارٹی کے مزید کئی ارکانِ اسمبلی اور رہنما بھی خود کو چھپا کر گرفتاری یا غائب ہونے کا ڈرامہ رچانے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ سیاسی مقاصد اور عوامی ہمدردی حاصل کی جا سکے۔

Scroll to Top