ہنزہ واقعے پر صارفین برہم، انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

ہنزہ واقعے پر صارفین برہم، انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

ہنزہ میں سیاحتی مقام پر گزشتہ دنوں منعقدہ متنازع پارٹی کی وائرل ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ریزورٹ کو سیل کر دیا ہے۔

وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں نوجوانوں کو ایک ریزورٹ میں رقص و سرگرمیوں میں مصروف دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس تقریب میں مبینہ منشیات کے استعمال کے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

ہنزہ میں گزشتہ دنوں ہوئی متنازعہ ڈانس پارٹی کی  تقریب میں معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر زینب راجہ کی شرکت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

اس واقعے نے ہنزہ کی روایتی شناخت اور ثقافتی اقدار کے حوالے سے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں ہنزہ کے پرسکون ماحول اور سیاحتی تشخص کے منافی ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ سیاحتی مقامات کے تقدس اور مقامی ثقافت کو پامال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔

Scroll to Top