روسی اور ایرانی صدورکی اہم ملاقات ،پیوٹن کی پزشکیان کو بڑی پیشکش

روسی اور ایرانی صدورکی اہم ملاقات ،پیوٹن کی پزشکیان کو بڑی پیشکش

صدر پوتن کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات ترکمانستان کے شہر ترکمان باشی میں ہوئی ، اس موقع پر ایرانی ہم منصب کا خیرمقدم کرتے ہوئے روسی صدر نےکہا کہ دونوں رہنماؤں کی حال ہی میں بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی، ترکمانستان میں ہونے والی نئی ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور جاری سیاسی عمل کا جائزہ لینے کا ایک اور موقع ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ روس اور ایران کے تعلقات گزشتہ سال کے آغاز میں طے پانے والے بنیادی معاہدے کی بنیاد پر مثبت انداز میں ترقی کر رہے ہیں۔

صدر پوتن کے مطابق گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں 21 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ رواں سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران بھی یہ مثبت رجحان برقرار رہا۔

انہوں نے روس اور ایران کے درمیان انسانی اور ثقافتی تعاون کو بھی قابلِ ذکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں اس شعبے سے متعلق بڑی تعداد میں مشترکہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

صدر پوتن نے کہا کہ مجموعی طور پر روس اور ایران کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں، انہوں نے ایرانی صدر سے کہا کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر کے لیے ان کی نیک خواہشات اور خیر سگالی کا پیغام پہنچائیں۔

 یہ بھی پڑھیں: روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان

علاقائی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ اس وقت سب سے سنگین مسئلہ خطے میں جاری تنازع ہے، ان کے مطابق یہ تنازع ایران کی وجہ سے شروع نہیں ہوا اور تہران اسے ختم کرنے کے لیے حقیقی کوششیں کررہا ہے۔

Scroll to Top