کوئلہ کان حادثہ کیسے رونما ہوا؟ تحقیقات میں نئے انکشافات

کوہاٹ: درہ آدم خیل کی کوئلے کی کان میں حادثہ، شانگلہ کے دو مزدور جاں بحق

کوہاٹ: درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے نے دو خاندانوں کو غم میں مبتلا کردیا، جہاں ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے دو مزدور جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں مزدور کوئلے کی کان میں کام کر رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آگیا اور وہ کان کے اندر پھنس گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

امدادی اہلکاروں نے کارروائی کے دوران دونوں مزدوروں کو کان سے باہر نکال لیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ دونوں مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان: پولیو ویکسینیشن کے سرکاری ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا مطالبہ

حادثے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں افسوس اور تشویش کی فضا چھا گئی، جبکہ شانگلہ میں بھی جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

اپنے پیاروں کی اچانک موت کی خبر نے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو سوگوار کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق کان کنی سے وابستہ مزدوروں کو دورانِ کام مختلف خطرات کا سامنا رہتا ہے، جس کے باعث ایسے واقعات میں انسانی جانوں کا ضیاع ایک سنگین مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : منہ کھول دیا تو سب بے نقاب ہو جائیں گے،علی امین گنڈا پور کا سہیل آفریدی کے بیان پر ردعمل

تاحال حادثے کی اصل وجوہات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حادثے کے محرکات کا تعین کیا جاسکے۔

ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دونوں جاں بحق مزدوروں کی میتیں ان کے آبائی علاقے ضلع شانگلہ منتقل کردی گئیں۔

 واقعے کے بعد متاثرہ خاندانوں میں سوگ کی فضا برقرار ہے۔

Scroll to Top