وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے 10خوارجیوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا، کہا سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے 10 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔
دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پنجاب کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 24 سال کا کیپٹن حسنین اختر نے جام شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 10 خوارج ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو گھیراؤ کرتے ہوئے مؤثر انداز میں تمام 10 خوارج کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔