طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری، اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس کی تقسیم کا شیڈول جاری

حکومتِ پنجاب نے صوبے کی تمام 9 ڈویژنز کے طلبہ و طالبات میں ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس تقسیم کرنے کا حتمی شیڈول جاری کر دیا۔ تقسیم کا عمل اکتوبر اور نومبر کے دوران مکمل کیا جائے گا۔

صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 15 اکتوبر کو یونیورسٹی آف ساہیوال میں منعقدہ خصوصی تقریب میں ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات میں اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس تقسیم کریں گی۔

رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ ساہیوال میں تقریب کے بعد آئندہ چند ہفتوں کے دوران صوبے کی دیگر ڈویژنز میں بھی اسی نوعیت کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد پولیس کے 40 افسران کی ترقی، 5 سب انسپکٹرز انسپکٹر بن گئے

 جن میں متعلقہ اضلاع کے طلبہ کو اس اسکیم کے تحت اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس فراہم کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیرِ تعلیم نے اس اقدام کو پنجاب کے طلبہ کے لیے خوشخبری قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تقسیم کا عمل مقررہ وقت کے اندر تمام 9 ڈویژنز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

تاہم، فی الحال ہر تقریب میں تقسیم کیے جانے والے لیپ ٹاپس اور اسکالرشپس کی تعداد سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Scroll to Top