اسلام آباد: انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس محمد سہیل چوہدری نے پولیس فورس کے 40 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 5 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر جبکہ 35 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز) کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔
ترقی پانے والے افسران کو آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق، ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور دیگر سینئر افسران نے رینک لگائے اور مبارکباد پیش کی۔
آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری کا فورس کے لئے بڑا تحفہ۔ 40 پولیس افسران کی اگلے عہدوں پر ترقیوں کی منظوری دے دی۔ 05 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر اور 35 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔
آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق، ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور سینیئر افسران نے اگلے عہدوں پر ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگائے اور مبارکباد دی۔
بڑے پیمانے پر ترقیوں سے فورس کا مورال بلند ہوگا اور وہ اپنے فرض کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ فورس کی ویلفئیر ہمیشہ اولین ترجیحات میں شامل رہی ہے اور رہے گی۔ ترقی پانے والے افسران کی کارکردگی، سروس ریکارڈ اور میرٹ کو مدنظر رکھا گیا۔ آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری
#WeRIslamabadPolice #IGIslamabad— Islamabad Police (@ICT_Police) October 9, 2026
آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کی ترقیوں سے فورس کا مورال بلند ہوگا اور اہلکار مزید جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : پرائیویٹ سکولز کے طلبہ تیار ہوجائیں، نئے تعلیمی سال سے متعلق اہم فیصلہ
انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود ہمیشہ اولین ترجیحات میں شامل رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔
ترجمان کے مطابق ترقیوں کے فیصلے میں افسران کی کارکردگی، سروس ریکارڈ اور میرٹ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ ترقی پانے والے افسران سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ نئی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے اپنے فرائض مزید بہتر انداز میں انجام دیں گے۔





