خیبر پختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ضم شدہ اضلاع میں بڑے پیمانے پر آپریشنز شروع کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تمام خبریں بالکل بے بنیاد اور جعلی قرار دے دی گئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر چند عناصر کی جانب سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ خیبر پختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی کے بعد ضم شدہ اضلاع کے بعض علاقوں میں بڑے پیمانے پر نئے آپریشنز شروع کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے ان خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد، من گھڑت اور جعلی قرار دیا ہے۔
وضاحت میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز (IBOs) زمینی صورتحال اورسیکیورٹی خطرات کے فوری جائزے کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں جیسا کہ ماضی میں بھی معمول کے مطابق ہوتے رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی نئے بڑے آپریشن کے آغاز سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں بالکل من گھڑت ہیںجن کا بنیادی مقصد بلاوجہ بے چینی پھیلانا اور مقامی آبادی میں تشویش پیدا کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایوان صدر کا اہم اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس قسم کی غیر تصدیق شدہ اطلاعات اور سوشل میڈیا پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔





