وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو ٹالنے کی اب کوئی گنجائش باقی نہیں بچی۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نےبتایاکہ اس سیاسی بحران سے بچنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششیں رائیگاں جا چکی ہیں جس کے مولانا فضل الرحمان بھی گواہ ہیں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس کے بعد حکومت نے خیبرپختونخوا میںگورنر راج نافذکرنے پر اتفاق کیا گیااور اس کی منظوری کے لیے کل صبح وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اب اس مکرہ اور قانون شکن ٹولے کے ساتھ کسی بھی قسم کی گفتگو یا مذاکرات کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہاکہ سہیل آفریدی کوئی بہت بڑی ہستی نہیں ہیں اگر انہوں نے کوئی بھی غیر قانونی کام کیا تو قانون ان کے گریبان تک ضرور پہنچے گا اور تمام قانون شکن عناصر کو دبوچ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب نے دہشتگردوں کا صفایا کیا، تم انہیں پاپا بلاتے ہو،سینئرصحافی فرحان ورک کا سہیل آفریدی کوکرارا جواب
گورنر نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کے ارکان یا تو بزدلوں کی طرح روپوش ہیں یا پھر ڈرامہ بازی کرتے ہوئے فرمائشی گرفتاریاں دے رہے ہیں اور اگر انہوں نے گورنر ہاؤس کا رخ کرنے کی حماقت کی تو انہیں ایسا عبرتناک سبق سکھایا جائے گا کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔





