ہیلی کاپٹر سے مشہور ہونے والے شفیع جان بھی فرار ہوگئے

پشاور: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی روپوشی کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

اپنے بیانات اور ‘ہیلی کاپٹر’ کے قصے سے شہرت حاصل کرنے والے پی ٹی آئی رہنما شفیع جان بھی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے فرار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے اور آئینی ردوبدل کے فوری بعد شفیع جان کو اپنی گرفتاری کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ممکنہ ایکشن کے پیشِ نظر انہوں نے تمام سیاسی اور عوامی سرگرمیاں معطل کر کے نامعلوم مقام کی طرف راہِ فرار اختیار کر لی ہے۔

وفاق کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کا کنٹرول سنبھالتے ہی وہ بھی پی ٹی آئی کی دیگر سرکردہ قیادت کی طرح قانون کی نظروں سے اوجھل ہو چکے ہیں۔

انتظامی اور سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان قائم رکھنے اور مختلف مقدمات میں نامزد افراد کی سراغ رسانی کے لیے نگرانی بڑھا دی گئی ہے، جبکہ روپوش رہنماؤں کی تلاش جاری ہے۔

Scroll to Top