خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ ناگزیر تھا: سینئر صحافی کاشف الدین سید

سینئر صحافی کاشف الدین سید نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کو پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی پالیسیوں کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا دہشت گردی پر بیانیہ اور دہشت گرد عناصر کا موقف ایک جیسا ہو چکا تھا۔

کاشف الدین سید کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امنِ عامہ کے قیام اور انسدادِ دہشت گردی کی جنگ کے لیے ایسا فیصلہ بہت پہلے لیا جانا چاہیے تھا۔ جب صوبے میں مکمل امن قائم ہو جائے تو حکومت کی تبدیلی یا انتخاب جس کا حق ہے وہ آ جائے، مگر فی الوقت اس فیصلے کی سخت ضرورت تھی۔

انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ صوبے کو مسلسل انتشار اور سیاسی تفرقے کی طرف دھکیلا گیا جبکہ وفاق سے تصادم کی پالیسی اپنائی گئی۔ وزیراعلیٰ ریڈیو پاکستان حملے کے کیس میں سزا یافتہ مجرم ثابت ہو کر نااہل ہو چکے تھے۔ اس نقصان دہ بیانیے کو بدلنے کے لیے سیاسی مذاکرات کی پیشکش بھی کی گئی تاہم پی ٹی آئی نے اسے تسلیم کرنے سے صاف انکار کیا۔

Scroll to Top