پی ٹی آئی نے ایم این اے اقبال آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری

گورنر راج کا چابک چلتے ہی اقبال آفریدی فرار! سنگین بدعنوانی اور قانونی احتساب کے ہولناک خوف نے زیرِ زمین دھکیل دیا

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا اقتدار ختم ہوتے ہی پارٹی رہنما اقبال آفریدی بھی منظرِ عام سے یکایک غائب ہو گئے ہیں۔

 صوبے میں حکمرانی کا دور ختم ہوتے ہی پی ٹی آئی کی اعلیٰ اور درمیانی قیادت احتساب کے خوف سے ایک ایک کر کے روپوش ہو رہی ہے اور اقبال آفریدی بھی اسی سلسلے کی کڑی ثابت ہوئے ہیں۔

 اقبال آفریدی کو بخوبی علم ہے کہ اب قانون کے سامنے انہیں پیش ہونا پڑے گا اور اپنے ہر عمل کا حساب دینا ہوگا۔

اسی لیے احتساب کی کارروائیوں سے فرار پانے اور معاملے کو سیاسی رنگ دینے کے لیے اقبال آفریدی نے خود ساختہ روپوشی اور اغواء کا ڈرامہ تیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر راج کے نفاذ کے ساتھ ہی ثریا بی بی منظرِ عام سے غائب، خود ساختہ روپوشی کے پیچھے بڑا ڈرامہ فاش

ان کے قریبی ذرائع اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس یہ خبریں پھیلا رہے ہیں کہ اقبال آفریدی کو اغوا کیا گیا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ خود ہی قانونی گرفت سے بچنے کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ میں جا بیٹھے ہیں۔

 روپوش ہونے سے قبل گاڑیوں کو سنسان مقامات پر چھوڑ کر ایسی فضا بنائی گئی تاکہ ان پر حملے یا زبردستی اٹھائے جانے کا تاثر قائم کیا جا سکے اور عوامی ہمدردی حاصل کی جا سکے۔

Scroll to Top