عرفان سلیم بھی منظرِ عام سے غائب، خود ساختہ روپوشی اور اغواء کا کھیل بے نقاب

 خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کا سورج غروب ہوتے ہی عرفان سلیم بھی اچانک منظرِ عام سے غائب ہو چکے ہیں۔

 اقتدار کی طاقت ختم ہوتے ہی پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں کی طرح عرفان سلیم نے بھی قانونی کٹہرے سے بچنے کا راستہ اپنا لیا ہے۔

عرفان سلیم کو اس بات کا علم ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی قانون کی گرفت سے اب بچ نہیں سکتے اور آئندہ دنوں میں انہیں اپنے ماضی کے اقدامات کا حساب دینا ہو گا۔

 اسی لیے قانونی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کی غرض سے عرفان سلیم کی جانب سے خود ساختہ روپوشی کا سہارا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر راج کا چابک چلتے ہی اقبال آفریدی فرار! سنگین بدعنوانی اور قانونی احتساب کے ہولناک خوف نے زیرِ زمین دھکیل دیا

سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والے یہ خبریں پھیلا رہے ہیں کہ عرفان سلیم کو نامعلوم جگہ منتقل کر دیا گیا ہے، مگر اصلیت یہ ہے کہ وہ گرفتاری کے خوف سے خود ہی چھپ گئے ہیں۔

روپوش ہونے سے پہلے کچھ مقامات پر گاڑیوں کو سنسان سڑکوں پر لاوارث چھوڑ دیا گیا تاکہ ایسا دکھایا جا سکے کہ ان پر حملہ ہوا ہے یا زبردستی اٹھایا گیا ہے، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

Scroll to Top