خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردار بشارت خان مستعفی

ایبٹ آباد: خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سردار بشارت خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جو 11 اکتوبر 2026 سے مؤثر ہوگا۔

سردار بشارت خان نے اپنا استعفیٰ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو بھجوا دیا ہے اور ان سے استعفیٰ قبول کرنے کی درخواست کی ہے۔

سردار بشارت خان نے صوبائی حکومت کی قانونی نمائندگی کے دوران اپنی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے اپنے استعفے میں حکومتی اعتماد اور خدمات انجام دینے کے مواقع فراہم کرنے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اہم تقرری، ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نئے چیف سیکریٹری مقرر

واضح رہے وفاقی حکومت نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کو عہدے سے ہٹا کران کی جگہ ڈاکٹر محمد فخرعالم عرفان کو تعینات کردیا ہے۔

Scroll to Top