اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں چیف سیکریٹری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو صوبے کا نیا چیف سیکریٹری تعینات کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی بطور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، جبکہ ان کی تقرری تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔
ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ وہ اس سے قبل وفاقی وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن میں سیکریٹری کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : پندرہ سالہ تاریک دور تمام، خوشحالی کے نئے دور کا آغاز، خیبر پختونخوا کے درماندہ عوام کیلیے مسرت کا تازہ جھونکا، خوشی کی لہر، ایمرجنسی، گورنر راج کا نفاذ
وفاقی حکومت کی جانب سے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن 11 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان سے ہے۔
ان کی بطور چیف سیکریٹری تعیناتی صوبے کی اعلیٰ انتظامی قیادت میں اہم تبدیلی ہے۔ نئے چیف سیکریٹری صوبے میں سرکاری امور کی نگرانی اور انتظامی معاملات کی انجام دہی کے لیے ذمہ دار ہوں گے۔





