پشاور: خیبرپختونخوا میں حالیہ ایمرجنسی کے نفاذ کے تناظر میں آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کے تبادلے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی اور من گھڑت نکلا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مبینہ نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ذوالفقار حمید کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن پر 11 اکتوبر 2026 کی تاریخ درج تھی، جبکہ اس پر سیکشن آفیسر کے دستخط بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ، 4 مسافر جاں بحق، 12 سے زائد زخمی
تاہم اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع نے اس دستاویز کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ذوالفقار حمید کے تبادلے سے متعلق ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
حکام نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی خبر کو آگے پھیلانے سے قبل اس کی تصدیق مستند اور سرکاری ذرائع سے ضرور کریں۔





