چترال میں شجرکاری مہم کا آغاز، دولوموچ میں تقریب کا انعقاد

چترال میں موسم بہار کی آمد پر شجرکاری مہم شروع کر دی گئی، جو موسم کے آخر تک جاری رہے گی۔

افتتاحی تقریب دولوموچ میں منعقد ہوئی، جہاں ڈپٹی کمشنر محسن اقبال، ڈی ایف او عبد المجید اور خطیب شاہی مسجد مولانا خلیق الزمان نے پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا۔

اب تک چترال میں 70 ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں، جن کا مقصد درختوں کی کمی پوری کرنا اور ماحول کو سرسبز بنانا ہے۔

حکام کے مطابق شجرکاری سے قدرتی آفات سے بچاؤ اور گلوبل وارمنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

تقریب میں سرکاری افسران، طلبہ اور خواتین نے بھی شرکت کی اور شجرکاری کی اہمیت پر آگاہی حاصل کی۔ شہریوں کا تعاون اس مہم کی کامیابی کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چترال اور اسلام آباد کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

Scroll to Top