مظاہرین یا دہشت گرد: باڑہ میں پی ٹی آئی شرپسندوں کا گھر سے لائی گئی پولیس کی وردیاں جلانے کا مکروہ ڈرامہ

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں پی ٹی آئی کارکنوں اور ڈنڈا بردار مسلح جتھوں کی شدید شرپسندی اور گھناؤنا کھیل بے نقاب ہو گیا ہےجہاں سیاسی احتجاج کا مکھوٹا اوڑھ کر قانونی اداروں کے خلاف باقاعدہ فتنہ و فساد برپا کیا جا رہا ہے۔ 

باڑہ چوک سے سامنے آنے والی نئی تازہ ویڈیو اور مستند اطلاعات سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا، فیس بک اور ٹک ٹاک پر ریاست مخالف پروپیگنڈا اور ویڈیوز بنانے کے لیے پی ٹی آئی کے شرپسند عناصر پولیس کی جعلی اور مخصوص وردیاں خود اپنے گھروں سے اٹھا کر لائے اور پھر انہی کو سڑک پر رکھ کر آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ بے نقاب: پارٹی ختم ،شو ختم، فیصل واوڈا کا تہلکہ خیز انکشاف!

اس گھناؤنے اور مکروہ ڈرامے کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور عالمی و قومی سطح پر یہ تاثر دینا تھا کہ جیسےپولیس کی وردیاں چھین کر جلائی گئی ہیں۔

Scroll to Top