گورنر خیبر پختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ثمر ہارون بلور نے پی ٹی آئی اور کالعدم دہشت گرد تنظیم (ٹی ٹی پی )کے مابین خفیہ تعلقات کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔
ثمر ہارون بلور نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے صوبے میں گورنر راج اور آئینی تبدیلی کے خلاف جاری کردہ بیان کو شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا یہ تشویشناک خبر نہیں کہ ایک عالمی کالعدم دہشت گرد تنظیم پی ٹی آئی حکومت کی برطرفی پر اس قدر پریشان ہے کہ وہ اس آئینی تبدیلی کے خلاف بیانات جاری کر رہی ہے؟
یہ بھی پڑھیں : انسانیت کے محافظوں پر دھاوا: باڑہ میں پی ٹی آئی کے پرتشدد جتھے کی ریسکیو 1122 کے دفتر میں توڑ پھوڑ
انہوں نے ایکس پر مزید لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ عناصر سابقہ حکومت کے دور میں کافی پُرسکون اور آرام دہ ماحول میں تھے۔





