ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں پی ٹی آئی کے پرتشدد اور مسلح جتھے لاقانونیت کی تمام حدیں پار کر گئے ہیں جہاں مظاہرین نے انسانی جانیں بچانے والے ادارے ریسکیو 1122 کے دفتر پر پرتشدد حملہ کر دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شرپسند عناصر نے دفتر پر شدید پتھراؤ کیا اور زبردستی عمارت کے اندر داخل ہو کر پورے ریسکیو سنٹر کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی جس سے امدادی سرگرمیاں اور ہنگامی خدمات معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مظاہرین یا دہشت گرد: باڑہ میں پی ٹی آئی شرپسندوں کا گھر سے لائی گئی پولیس کی وردیاں جلانے کا مکروہ ڈرامہ
سوشل میڈیا پرجاری ویڈیوز میں دیکھا جاسکتاہےمظاہرین نے ریسکیو دفتر میں گھس کر سرکاری املاک، گاڑیوں اور وائرلیس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا اور عملے کو ہراساں کیا۔





