باڑہ میں خیبر پختونخوا پولیس کا بڑا آپریشن: توڑ پھوڑ اور بدامنی میں ملوث درجنوں شرپسند گرفتار!

ضلع خیبرکے علاقے باڑہ میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے اور بدامنی پھیلانے والے پی ٹی آئی کے پرتشدد عناصرکے خلاف خیبرپختونخوا پولیس نے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کاآغازکردیا ہے۔

 پشاور سے قیدیوں کی وینیں باڑہ روانہ کر دی گئی ہیں اور علاقے میں پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن اور بڑی گرفتاریوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، ریسکیو 1122 کے سرکاری دفتر پر دھاوا بولنے اور ریاست مخالف توڑ پھوڑ کی گھناؤنی وارداتوں میں ملوث پی ٹی آئی کے کارکنان اب قانون کے شکنجے میں آ چکے ہیں۔ خیبر پولیس نے بروقت اور سخت کارروائی کرتے ہوئے اہم حملہ آوروں اور انتشار پھیلانے والے پی ٹی آئی کے غنڈوں کو دبوچ لیا ہے۔

پولیس کے اس اچانک اور بھرپور ایکشن سے پی ٹی آئی کے پرتشدد کارندوں کی دوڑیں لگ گئی ہیں، اور قانون کے خوف سے یہ قانون شکن عناصر اب اپنے بلوں میں چھپنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ باڑہ میں امن کو سبوتاژ کرنے والے پی ٹی آئی کے تمام مقامی رہنماؤں اور غنڈہ عناصر کی مکمل نشاندہی کی جا چکی ہے، اور اب رات گئے تک گھر گھر چھاپوں اور مزید گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ صوبے میں انارکی پھیلانے والے اس سیاسی ٹولے کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

Scroll to Top