لیبیا کشتی حادثہ: انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا کارندہ پشاور سے گرفتار

پشاور میں انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کی کارروائی میں لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندہ نواب خان گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم اور اس کے ساتھی افریقہ اور خلیجی ممالک میں انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہے تھے اور شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کے لیے بھاری رقوم وصول کر رہے تھے۔

چھاپہ مار کارروائی میں ملزم کے موبائل فون سے ویڈیوز، تصاویر، میسیجز اور بینک ٹرانزیکشنز برآمد کر لی گئیں، جبکہ اس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی کارروائی جاری ہے۔ ملزم افغان شہری نکلا، جس نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کی ضمانت میں توسیع، وزارت داخلہ اور نیب سے رپورٹ طلب

ایف آئی اے کے مطابق انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک مقیم ایجنٹس تک رسائی کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ انسانی سمگلنگ میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top