سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 3 ہزار روپے سستا ہوگیا

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم آج مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,000 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4,37,836 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2,572 روپے کم ہوکر 3,75,373 روپے پر آگئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 172 روپے سستی ہونے کے بعد 6,360 روپے کی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : کیا سونا مزید مہنگا ہوگا یا سستا؟ بڑی خبر آگئی

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہوکر 4,153 ڈالر پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 771 روپے سستا ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کے رجحانات سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

 غیر یقینی حالات میں سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کیا جاتا ہے، جس سے اس کی طلب اور قیمت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان میں عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کے شرحِ تبادلہ میں تبدیلی بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Scroll to Top