مسلسل 3 چھٹیاں: طلبا اور سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

 نومبر کے مہینے میں سرکاری ملازمین اور تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے مسلسل 3 چھٹیوں کا امکان پیدا ہو گیا ہےجس سے ایک لمبا ویک اینڈ میسر آئے گا۔

حکومتی کیلنڈر کے مطابق 9 نومبر کو شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

 اس سال 9 نومبر کا دن پیر کو آ رہا ہے جس کے باعث ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات کے ساتھ پیر کو بھی عام تعطیل شامل ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کااپنا گھر اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے بڑی رعایت کا حکم

اس ترتیب سے سرکاری دفاتر، بینکوں اور تعلیمی اداروں میں 7 نومبر سے 9 نومبر تک لگاتار 3 روز کا تعطل رہے گا جس سے طلبہ اور سرکاری اہلکاروں کو 3 مسلسل چھٹیاں گزارنے کا موقع ملے گا۔

Scroll to Top