رانا ثنا اللہ نے مراد سعید کا افغانستان میں بیٹھ کر خیبرپختونخوا حکومت کو چلانے کا شرمناک کھیل بے نقاب کر دیا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مراد سعید کی موجودہ لوکیشن افغانستان کی ہے اور وہ وہیں سے بیٹھ کر خیبر پختونخوا حکومت کے امور کو ریموٹ کنٹرول کر رہے تھے۔

 رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ کے عہدے تک لانے میں بھی مراد سعید ہی کا بنیادی ہاتھ تھا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان خود بھی سہیل آفریدی کو نہیں جانتے تھے۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ وفاقی حکومت نے کامل نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی کے مطالبات مان لیے تھے لیکن اس سیاسی گفتگو کو ناکام بنانے میں سہیل آفریدی اور پس پردہ بیٹھے مراد سعید کا مرکزی کردار تھا۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اس گروہ کا جمہوریت، سیاسی ڈائیلاگ اور معاملے کو سلجھانے پر سرے سے کوئی یقین ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی سے نجات پر قبائلی عوام کا یومِ تشکر:سہیل آفریدی کے اپنے حلقے میں جشن، شاندار آتش بازی

 خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈاپور کو مکمل طور پر سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے اور اس وقت کا صوبائی انتظامی سیٹ اپ ایک خاص اور سوچ سمجھ کر بنائے گئے منصوبے کے تحت چلایا جا رہا تھا۔

Scroll to Top