پشاور کے شہریوں کو سستی، بہتر اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹرانس پشاور کی جانب سے مزید 27 نئی بسیں خریدنے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جن کی آئندہ ہفتے پشاور پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
ٹرانس پشاور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بی آر ٹی پشاور کے لیے 25 نئی بسیں پہلے ہی پشاور پہنچائی جا چکی ہیں، جبکہ خریدی گئی مزید 27 بسیں جلد پہنچنے والی ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ان نئی بسوں کی شامل ہونے سے بی آر ٹی کے موجودہ فلیٹ کی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور بسوں کی کل تعداد 269 سے بڑھ کر 296 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : فاتح سومنات نے کچن کے سٹور میں پناہ لی تھی،اندرونی کہانی سامنے آگئی
اس اقدام کا بنیادی مقصد بی آر ٹی روٹس پر مسافروں کا ہجوم کم کرنا اور شہریوں کو محفوظ و معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔





