پشاورکے علاقے ارمڑ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے دو واقعات، تین افراد جاں بحق

بنوں: تھانہ ہوید کی حدود درے خلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل نصراللہ شہید، جبکہ ان کا کم سن بیٹا زخمی ہو گیا۔

شہید اہلکار تھانہ ککی میں بطور ڈرائیور تعینات تھا۔ لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جبکہ پولیس اور مقامی افراد نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں آڑہ روڈ پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کامران ولد نذیر احمد اور محمد وقار ولد محمد عمران شامل، جو آپس میں چچا بھتیجا تھے۔

 پولیس کے مطابق واقعے کی ممکنہ وجہ ذاتی دشمنی ہے، تاہم مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق

Scroll to Top