محمد اعجاز آفریدی
حکومت خیبر پختونخوا کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سول سیکرٹریٹ کے متعدد افسران اور اہلکاروں کے فوری تبادلوں اور تعیناتیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اوقاف کے صوبائی وزیر کے دفتر میں تعینات اسسٹنٹ بی ایس 16 حکم خان، سینئر سکیل سٹینو گرافر بی ایس 16 محمد بلال اور اسسٹنٹ بی ایس 16 محب اللہ کو اپنے موجودہ عہدوں سے ہٹا کر ایچ آر ایم ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈیوٹیشن پر اوقاف کے وزیر کے دفتر میں تعینات جونیئر کلرک بی ایس 11 سید امامت حسین کو ان کے اصل محکمہ یعنی ڈی جی ہیومن رائٹس لا ڈیپارٹمنٹ واپس بھیج دیا گیا ہے۔
اسی نوٹیفکیشن کے تحت انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے سینئر سکیل سٹینو گرافر بی ایس 16 شاہد اقبال کو ایڈوائزر ٹو گورنر برائے اوقاف خیبر پختونخوا کا پی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاورسکول سانحہ: ریسکیو آپریشن کی بر وقت تکمیل، چھت کی تعمیر میں ناقص مواد کا استعمال تباہی کا سبب بنا
کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں اوقاف وزیر کے دفتر میں تعینات اسسٹنٹ بی ایس 16 شاہد خان اور محکمہ آبادی فلاح و بہبود میں سپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ایم کے دفتر کے سینئر کلرک بی ایس 14 حسن الرحمان کی خدمات بھی ایڈوائزر ٹو گورنر برائے اوقاف کے سپرد کر دی گئی ہیں۔





