حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 396 روپے 96 پیسے ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 396 روپے 65 پیسے تھی۔
دوسری جانب پیٹرولکی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی پرانی قیمت 393 روپے 86 پیسے تھی جو کم ہو کر اب 390 روپے 23 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
وزارتِ توانائی کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل عالمی مارکیٹ کے حالات، پلیٹس ریٹس میں تبدیلی اور پریمیم و انسیڈینٹلز کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
اوگرا (پٹرولیم ریگولیٹری اتھارٹی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ نئی قیمتیں 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گی۔





