دالبندین :مسافروں کو ہراساں کرنے اور گاڑیاں جلانے والےفتنہ الہندوستان کے 2دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کوئٹہ-تفتان شاہراہ پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الخوارج کے دو مطلوب دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

16 اکتوبر کو انجام دیے گئے اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے کلی سردار ہاشم میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر اور بھرپور حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی زرائع کےمطابق  مارے جانے والے یہ دہشت گرد کوئٹہ-تفتان شاہراہ پر معصوم مسافروں کو ہراساں کرنے، خوف و ہراس پھیلانے اور تجارتی گاڑیوں و مسافر ٹرکوں کو نذرِ آتش کرنے جیسی گھناؤنی وارداتوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں : چاغی:خوفناک منصوبہ خاک میں مل گیا:سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد واصلِ جہنم!

سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ امن و امان کے دشمنوں، قانون شکنی کرنے والوں اور معصوم شہریوں کے قاتلوں کا مکمل خاتمہ کیے بغیر یہ جنگ ختم نہیں ہوگی۔

Scroll to Top