پی ٹی آئی کے مزید دو زیر حراست اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس منتقل

پاکستان تحریک انصاف کے مزید دو زیر حراست اراکین قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا ہے تاکہ وہ ایوان کے اہم اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کر سکیں۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے ان کی اجلاس میں آمد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات مکمل کیے۔

تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی میاں غوث اور جمال احسن اقبال کو انتہائی سخت سیکیورٹی کے حصار میں پارلیمنٹ ہاؤس لایا گیا۔

سیکیورٹی اور انتظامی تدابیر کے تحت اپوزیشن کے ان دونوں اراکین اسمبلی کے پارلیمنٹ لاجز میں واقع رہائش گاہوں کو پہلے ہی باضابطہ طور پر سب جیل قرار دیا جا چکاہے۔

یہ بھی پڑھیں : سہ ملکی سیریز سے قبل مایہ ناز بلے باز فخرزمان کا اہم بیان

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے دو دیگر گرفتار اراکین قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل اور داور کنڈی کو پروڈکشن آرڈرز کے تحت پارلیمنٹ لاجز منتقل کیا گیا تھا ۔

Scroll to Top