سابق دور کی کالی بھیڑیں اور رشوت خور تیار ہو جائیں: پی ٹی آئی دور کا کرپٹ کلچر ختم! صوابی انتظامیہ کا واٹس ایپ نمبر کے ساتھ بڑا سرپرائز!

سابقہ پی ٹی آئی حکومت کے طولِ طویل اقتدار میں پھیلی بدانتظامی، سرکاری دفاتر میں کرپشن، رشوت ستانی اور عام شہریوں کی بے حسی و تذلیل کے بعد خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے قائم ہوتے ہی عوامی مسائل کے فوری ازالے اور کرپٹ نظام کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔

گورنر راج کے شفافیت اور عوامی خدمت کے ویژن کے مطابق، ڈپٹی کمشنر صوابی جناب نصراللہ خان نے ضلع صوابی کے عوام کے نام ایک اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں پی ٹی آئی دور کی بدعنوانیوں کا سدِباب کرنے، عوامی شکایات کے مؤثر ازالے، اور انتظامی امور میں مکمل شفافیت لانے  کی ہدایت کی ہے اور سلسلے میں عوام  کے لیے خصوصی واٹس ایپ کمپلینٹ نمبر 03269980132 جاری کر دیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی شکایات اور مسائل سے براہ راست آگاہ کر سکتے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ڈپٹی کمشنر صوابی نے اس حقیقت کا اعتراف کیا کہ سابق حکومت کے دور سے قائم شدہ ناقص نظام کے باعث شہریوں کو سرکاری دفاتر میں تاخیر، شکایات پر سماعت نہ ہونے اور بعض فاسد عناصر کی جانب سے غیر قانونی طور پر رقوم (رشوت) طلب کیے جانے کی شدو مد سے شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ سابقہ دور کے بنائے گئے اس کرپٹ کلچر کے خاتمے کے لیے شہری اپنے مسائل اور رشوت طلب کیے جانے کی شکایات تحریری طور پر اس واٹس ایپ نمبر پر بھیجیں۔ تاکہ موصولہ شکایات کا باقاعدہ جائزہ لے کر حقائق کی روشنی میں متعلقہ حکام کے ذریعے حسبِ ضابطہ ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گورنر راج کی آئینی اور مضبوط چتر چھاؤں میں موصول ہونے والی ہر شکایت پر کڑا ایکشن لیا جائے گا اور حقائق کی روشنی میں ملوث کالی بھیڑوں کے خلاف بلا تفریق سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی پر پابندی کا پارٹ ون شروع، جڑیں خراب ہو چکی ہیں پورا درخت کٹے گا: فیصل واوڈا کے تہلکہ خیز انکشافات

عوامی حلقوں نے گورنر راج کی اس پیش رفت کو شدید سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سابق پی ٹی آئی حکومت کے دور میں بلا خوف و خطر رشوت ستانی کا بازار گرم تھا اور عوامی شکایات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا تھا۔ تاہم، موجودہ گورنر راج نے محض چند دنوں میں ثابت کر دیا ہے کہ عوامی خادم کا اصل روپ کیا ہوتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ صوابی نے بھی واضح کر دیا ہے کہ اب عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہر شہری کو اس کی دہلیز پر انصاف اور شفاف خدمات فراہم کی جائیں گی۔

Scroll to Top