سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ فیسوں میں اضافہ

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور نے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ فیسوں میں ہوشربا اور ریکارڈ 200 فیصد سے زائد (233 فیصد) کا بڑا اضافہ کر دیا ہے۔ 

یو ایچ ایس ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ نئی داخلہ پالیسی کے تحت کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ نئے تعلیمی سیشن 2026-27ء میں داخلہ لینے والے تمام نئے طلبہ پر ہوگا۔

ترجمان یو ایچ ایس نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ فیسوں میں طویل عرصے یعنی گزشتہ 16 سالوں سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا آخری بار سال 2010ء میں فیسوں میں نظرثانی کی گئی تھی جب سالانہ فیس 15 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، تمام لیویز اور ایف سی اہلکار بحفاظت بازیاب

طویل طویل وقفے اور تعلیمی اخراجات میں اضافے کے تناظر میں اب فیسوں کو بڑھا کر 50 ہزار روپے سالانہ کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد اب نئے تعلیمی سیشن میں داخل ہونے والے طلبہ کو پچاس ہزار روپے سالانہ فیس کی مد میں جمع کروانا ہوں گے۔

دوسری جانب طلبہ اور والدین کی جانب سے اس sudden اور بھاری اضافے پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر تھا۔

Scroll to Top