ثمر ہارون بلور کا خیبرپختونخوا میں شعبہ معدنیات کا بڑا اسکینڈل جلد منظرعام پر لانے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں شعبہ معدنیات کے اندر ایک بہت بڑے اسکینڈل کو منظرعام پر لانے کا اعلان کر دیا ہے۔

 پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیرِ اطلاعات ثمر ہارون بلور نے بتایا کہ گزشتہ پانچ سے چھ سالوں کے دوران معدنیات کے شعبے میں جاری کیے گئے تمام لائسنسز کی گہری چھان بین کی جا رہی ہے۔ 

  ان کا کہنا تھا کہ اس عرصے میں جس بڑی تعداد میں اور جن افراد یا کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے گئے ہیں، ان کی مکمل فہرست جلد سامنے لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور:خیبر پختونخوا کے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

انہوں نے مذید کہاکہ جیسے ہی تمام تحریری اور قانونی شواہد مکمل طور پر ترتیب دے لیے جائیں گے، انہیں عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کر دیا جائے گا تاکہ اس تمام عمل کے پسِ پردہ حقائق اور بدعنوانی کا پردہ فاش ہو سکے۔ 

Scroll to Top