پشاور، امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پاک آرمی اور پولیس کا مشترکہ ٹارگٹڈ سرچ آپریشن

پشاور کے مختلف علاقون میں امن و امان کی بہتری کے لیے پاک آرمی اور پولیس کا مشترکہ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

صوبائی دارلحکومت کے علاقے فقیر آباد میں کئے گئے آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی فقیر آباد نے کی، جس میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او، لوکل پولیس، لیڈیز پولیس، آر آر ایف، سنیفر ڈاگز، ابابیل اسکواڈ اور دیگر یونٹس نے حصہ لیا۔

گھر گھر آپریشن کے دوران غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور سماج دشمن عناصر کو حراست میں لیا گیا، جبکہ اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق آپریشن کا مقصد سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں سرچ آپریشن کےدوران شہید پولیس کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

Scroll to Top