اے آئی کی دوڑ زمین سے نکل کر خلا میں داخل، اسپیس ایکس نے بڑا میدان مار لیا

واشنگٹن: ایلون مسک کی خلائی کمپنی سپیس ایکس کو خلا میں ڈیٹا سینٹرز قائم کرنے کے لیے 10 لاکھ تک سیٹلائٹس بھیجنے کی منظوری مل گئی ہے، جس کا بنیادی مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے لیے کمپیوٹنگ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

امریکی فیڈرل کمیونیکیشنز کمیشن (ایف سی سی) نے سپیس ایکس کے مجوزہ “اسٹارمائنڈ” (StarMind) سیٹلائٹ نیٹ ورک کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

سپیس ایکس نے رواں سال کے آغاز میں خلا میں 10 لاکھ تک آربیٹل کمپیوٹنگ ماڈیولز بھیجنے کی اجازت طلب کی تھی، جن کے ذریعے خلا میں ہی بڑے پیمانے پر ڈیٹا پراسیس کیا جا سکے گا اور پھر اسے زمین پر مختلف مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

اے آئی ضروریات اور ایف سی سی کا مؤقف

ایف سی سی نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ امریکا میں مصنوعی ذہانت کی غیر معمولی ترقی کے اس اہم دور میں سپیس ایکس کو 10 لاکھ مداری کمپیوٹنگ ماڈیولز نصب کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ بڑے پیمانے پر ڈیٹا کی پراسیسنگ ممکن بنائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا، برینٹ آئل 94 ڈالر سے تجاوز کر گیا

اس منصوبے کا اصل ہدف زمین کے مدار میں ایسے جدید ڈیٹا سینٹرز قائم کرنا ہے جو مصنوعی ذہانت کے پیچیدہ نظاموں کو درکار غیر معمولی کمپیوٹنگ صلاحیت فراہم کر سکیں۔

 مستقبل کے امکانات اور تکنیکی چیلنجز

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق سپیس ایکس کی یہ پیش رفت مستقبل میں خلائی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، تاہم اتنی بڑی تعداد میں سیٹلائٹس کی تعیناتی اور اس منصوبے پر عملی درآمد کے لیے کمپنی کو کئی پیچیدہ تکنیکی اور عملی چیلنجز کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

Scroll to Top