لوئر دیر: دریائے سوات میں 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد چکدرہ میں بہہ جانے والے راستے اور حفاظتی پشتے تاحال بحال نہ کیے جا سکے، جس سے مقامی آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ہمایوں خان نے راستہ اور حفاظتی پشتہ تعمیر کرنے کا یقین دلایا تھا، مگر پانچ سال گزرنے کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
رہائشیوں کے مطابق بچوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے، جبکہ گہرے کھڈے حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر دوبارہ سیلاب آیا تو گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ مقامی افراد نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔