پی ٹی آئی کے سیاہ دور کا اختتام: پرویز خٹک کا کل یومِ نجات ریلی کا اعلان

خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ اور سینئر سیاستدان پرویز خٹک نے اپنے آبائی ضلع نوشہرہ میں ایک بڑے پاور شو سابق کرپٹ پی ٹی آئی کی حکومت کے اختتام پر ’یومِ نجات ریلی‘ نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں اعلان کیا گیا ہے کہ کل جمعرات کو شمع چوک سے شوبرا چوک تک ’یومِ نجات ریلی‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس سیاسی سرگرمی کا بنیادی مقصد ماضی کی تلخ حقیقتوں اور خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ طویل وابستگی کے دور سے مکمل نجات حاصل کرنا اور اپنی نئی سیاسی سمت کا بھرپور عزم ظاہر کرنا ہے۔

حساب کتاب اور سیاسی حلقوں کے مطابق پرویز خٹک جو ماضی میں پی ٹی آئی کے اہم ترین ستونوں اور صوبے کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں اب پارٹی کی صفوں، پالیسیوں اور سابقہ وابستگی کو اپنے سیاسی سفر کے لیے ایک بوجھ قرار دے چکے ہیں۔

نوشہرہ میں منعقد ہونے والی یہ ’یومِ نجات ریلی‘ اس بات کا عملی مظہر ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے پرانے اثرات اور وابستگی کے حصار سے باہر نکل کر علاقے میں اپنی نئی سیاسی شناخت اور قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہے ہیں۔

مقامی معززین کارکنوں اور حامیوں کے اجتماعات سے خطاب اور مشاورت کے دوران پرویز خٹک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نوشہرہ کے غیور عوام کو سابقہ سیاسی دھوکے بازوں اور تخریبی نظریات سے نجات دلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی سے نجات پر قبائلی عوام کا یومِ تشکر:سہیل آفریدی کے اپنے حلقے میں جشن، شاندار آتش بازی

ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس پاور شو میں نوشہرہ سمیت گرد و نواح سے ان کے حامی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، جو صوبائی اور ضعیف سیاسی منظرنامے میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔

Scroll to Top