راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز (COAS CDF) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، سرکاری دورے پر تہران (ایران) پہنچ گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران میں اپنے قیام کے دوران ایرانی فوج کی اعلیٰ قیادت، عسکری حکام اور سیاسی سربرہان سے اہم ترین ملاقاتیں کریں گے۔
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of the Army Staff & Chief of Defence Forces (COAS & CDF) is visiting Tehran, Iran for an official visit.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 26, 2026
ان ملاقاتوں میں پاک ایران سرحدی تحفظ، مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز اور دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : مردان: پی ٹی آئی دور کی بڑی چوری پکڑی گئی، 7 گھوسٹ ملازمین نوکریوں سے فارغ
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ خطے کی موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال، سرحدی سیکیورٹی اور دونوں دوست اسلامی ممالک کے درمیان سیکیورٹی و دفاعی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔





