سونے کی قیمت میں آج تیسرے روز بھی بڑا اضافہ

پانچ روز مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 1400 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں پانچ روز مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 20 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 878 روپے کی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر اضافے کے بعد 4009 ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس اضافے کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے 4 ہزار ڈالر کی اہم سطح دوبارہ حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے قبل مسلسل پانچ روز تک کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم آج کی تیزی نے سونے کی قیمتوں کو دوبارہ اوپر کی جانب گامزن کردیا ہے۔

Scroll to Top