خیبرپختونخوا پولیس میں مزید افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا پولیس میں مفادِ عامہ کے پیش نظر پولیس افسران کے اہم تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی جانب سے خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کے سیکشن 17 کی ذیلی دفعہ (4) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اے آئی جی ہیومن ریسورس اینڈ مرجڈ ڈسٹرکٹس خیبر پختونخوا محمد آصف (بی ایس-18) کا تبادلہ کر کے انہیں اے آئی جی لیگل، ڈیزگنیٹڈ ڈسٹرکٹس خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے اور وہ اپنے اصل عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ  ایس پی ایس ایس یو دیامر بھاشا ڈیم اپر کوہستان شاہ اسد خان (بی ایس-18) کا تبادلہ کر کے انہیں اے آئی جی آپریشنز، ڈیزگنیٹڈ ڈسٹرکٹس خیبر پختونخوا مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈی ایس پی / پی ایس او ٹو ایڈیشنل آئی جی پی ایچ کیو آر ایس خیبر پختونخوا رضوان اللہ (بی ایس-17) کو ایس پی / پی ایس او ٹو ایڈیشنل آئی جی پی، ڈیزگنیٹڈ ڈسٹرکٹس خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اکاؤنٹ ہیک ہونے کا خطرہ، واٹس ایپ صارفین کے لیے ہائی الرٹ جاری

نوٹیفکیشن کےمطابق اے ڈی ٹو ڈی آئی جی ایچ کیو آر ایس خیبر پختونخوا حامد اللہ (بی ایس-17) کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈیزگنیٹڈ ڈسٹرکٹس خیبر پختونخوا کے عہدے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top