جو پہلے کبھی نہ ہوا وہ کر دکھایا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تاریخی اقدام،ایران، ترکی اور سعودی عرب کو ایک ہی میز پر بٹھا دیا!

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کلیدی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ ترین رہنما تہران میں ایک ہی میز پر بیٹھ گئے ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں مکہ معاہدے میں شریک اہم ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی ہے۔ مکہ دفاعی اتحاد سے وابستہ ان اہم ملکوں کے رہنما تہران پہنچے جہاں محسن رضائی نے ان کا گرمجوش استقبال کیا۔

پاکستان کی نمائندگی کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں موجود ہیں جبکہ سعودی عرب کی طر سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات میں شرکت کی ۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج کے اس اہم اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے دوران پیش کی گئی تھی جسے ایران کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور اس کا خیر مقدم کیا گیا۔

ایران نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے رہنماوں کے اس مشترکہ دورہ تہران کو خطے میں سلامتی کے نظام اور باہمی تعاون کی جانب ایک انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارتِ خارجہ کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ مکہ دفاعی اتحاد کے ارکان اور ایرانی قیادت کی یہ ملاقات خطے میں جاری کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

انہوں نے واضح کیا کہ مکہ معاہدے کے فریق ممالک خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ہر ثالثی کوشش کی حمایت کرتے ہیں اور تمام بحرانوں کے سفارتی حل کے لیے پرعزم ہیں، جس کے تحت ایران کے ساتھ یہ ملاقات کشیدگی میں کمی لانے کے دائرہ کار میں انجام پائی ہے۔

Scroll to Top