فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے نتیجے میں خطے کی سیاست میں بڑا اور تاریخی بریک تھرو سامنے آیا ہے جس کے تحت تہران میں چار اہم مسلم ممالک کے رہنما ایک ہی میز پر جمع ہو گئے ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک سفارتی کاوشوں کے باعث ایران، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان تہران میں منعقدہ اجلاس کے دوران ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں۔
اس تاریخی سفارتی پیش رفت کے بعد ایران علاقائی تعاون کے فروغ اور باہمی اختلافات کے تصفیے کے لیے عملی اقدامات پر مکمل طور پر آمادہ ہو گیا ہے۔
اجلاس کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے قیام اور پائیدار امن کے لیے کی جانے والی مفاہمتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جو پہلے کبھی نہ ہوا وہ کر دکھایا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تاریخی اقدام،ایران، ترکی اور سعودی عرب کو ایک ہی میز پر بٹھا دیا!
مبصرین کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ اقدام نہ صرف خطے میں کشیدگی کے خاتمے کا سبب بنے گا بلکہ مسلم دنیا کے باہمی تعلقات اور دفاعی و سیاسی یکجہتی میں ایک نیا باب ثابت ہو گا۔





