پاکستان اور افغانستان نے دوطرفہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعلقات کو مضبوط کرنے پر سفارتی روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد صادق خان اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیرخان کے درمیان کابل میں ہونیوالی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیاگیا ۔
محمد صادق اسوقت ہمسایہ ملک کے 3 روزہ دورے پر ہیں ، جس کا مقصد سکیورٹی خدشات کے باعث کشیدہ تعلقات کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی ہے ۔
افغان وزارت کارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فریقین نے ایر التوا مسائل کے حل کیلئے مشترکہ ملاقاتوں اور وفود کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا ۔