پشاور( کامران علی شاہ ) صوبائی دالحکومت پشاور کے علاقے ہشتنگری جی ٹی روڈ پر مسلح ڈاکو بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی سے تین کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چار ملزمان میں سے دو بائیک پر آئے جبکہ تین نے اسلحے کی نوک پر گاڑی کو روکا اور لوٹ مار کے بعد کیری ڈبہ میں فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کیش سپلائی گاڑی نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا۔ پولیس نے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
بینک سے معلوم کیا جا رہا ہے کہ گاڑی میں کتنا کیش موجود تھا۔





