خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم کی 16 ہزار 454 آسامیوں کیلئے 8 لاکھ 66 ہزار امیدواروں کی درخواستیں موصول

خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم کی 16 ہزار 454 آسامیوں کیلئے 8 لاکھ 66 ہزار امیدواروں کی درخواستیں موصول

خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم کی 16 ہزار 454 آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 66 ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا نے درخواستوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

ایٹا کے مطابق ان آسامیوں کے لیے 3 لاکھ 95 ہزار خواتین اور 4 لاکھ 70 ہزار مردوں نے درخواستیں دی ہیں، جب کہ حیران کن طور پر 406 پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز بھی درخواست دہندگان میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 7 ہزار 161 معذور افراد اور 4 خواجہ سرا امیدواروں نے بھی ملازمت کے لیے اپلائی کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی تمام آسامیوں کے لیے درخواستیں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا کے پاس جمع کرائی گئی ہیں۔ ایٹا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عادل سعید صافی کے مطابق ادارہ تین مراحل پر مشتمل طریقہ کار کے تحت امتحانات منعقد کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ کہ پہلے مرحلے میں اسکریننگ ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) ہوگا اور آخر میں کوالٹی چیکنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے فورا بعد اسکریننگ ٹیسٹ کے انعقاد کا آغاز کر دیا جائے گا۔ایٹا حکام نے واضح کیا ہے کہ تمام مراحل کو شفاف اور میرٹ پر مکمل کیا جائے گا تاکہ اہل امیدواروں کو ان کا حق مل سکے۔

Scroll to Top